چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست بعد از گرفتاری دائر۔۔فریقین کو 2ستمبر کےلئے نوٹسز جاری

imran-khan-district-jail-attock 24

اسلام آباد: پی ٹی آئی لیگل ٹیم ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے تین درخواستیں دائر کیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت دائر کی گئی ، وزارت قانون کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کردیا گیا ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ستمبر کو جواب طلب کر لیا، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فریقین سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر 2 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں