سائفر کیس / اٹک جیل ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی .کیس کی سماعت کے بعد جج ابو الحسنات ذوالقرنین اٹک جیل سے روانہ ہو گئے. عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید 14روز کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا.
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے سامنے لایا گیا حاضری لگائی گئی ، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ،