بجلی بلوں میں کوئی ریلیف نہیں ملےگا۔۔نگران حکومت کا صاف انکار

caretaker-cabinet-meeting 42

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی صدارت میں اجلاس میں ہوا، جس میں واضح کیا گیا کہ آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر بجلی بلوں میں کوئی ریلیف نہیں دیا جاسکتا، صارفین کو بجلی کے بلز میں ریلیف آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کی گئی ہے، صرف 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اقساط تک ریلیف دینے کی تجویز دی گئی تاہم وہ بھی آئی ایم ایف کی منظوری سے ممکن ہو سکے گا، آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں