بجلی بلوں میں اضافہ۔۔تاجروں کا شٹرڈائون

Protest 14

بجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملہ۔آئی ٹین مرکز کے تاجروں نے شٹرڈائون احتجاج کیا، مرکزی تنظیم تاجر پاکستان کے صدر کاشف محمد چوہدری نے شرکت کی، کاشف چوہدری نے کہا کہ آج پورے ملک میں بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے مظاہرے ہو رہے ہیں ۔پاکستان کی کمپنیاں پاکستانی قوم کو لوٹتی ہے ، پاکستان کی شہہ رگ کراچی کو کے الیکٹرک کے حوالے کیا گیا ،پاکستان کے تاجر اس وقت ایک یونٹ کے 70 روپے دے رہے ہیں ، تاجر اپنے زیور بھیج کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹا تاجر دوکان کا کرایہ دیں یا سکول کے فیس دیں ، حکومت نے اتنے ٹیکس لگائے ہیں کہ کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے ، نگراں حکومت تو ابھی آئیں یہ گزشتہ حکمرانوں کے کارنامے ہیں ، اسحاق ڈار ڈالر کو کنٹرول کرنے کیلئے آئے تھے پوچھتا ہوں ڈالر آج کہاں پہنچا ہوا ہے ، ملک میں تحفظ کا کوئی نام ونشان نہیں ہے ، جب اس طرح ملک کے حالات ہونگے تو لوگ کیا کریں گے ڈاکہ ڈالیں گے ، یہ مسلہ چھوٹے چھوٹے احتجاج سے حل نہیں ہوگا۔
کاشف چوہدری نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہوگا ، پورے ملک میں 2 ستمبر کو شٹر ڈوان احتجاج ہوگا، ہفتے کے دن کراچی سے خیبر تک شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا ، 2 ستمبر کو پورے پاکستان کو بند کرینگے، ہمیں احتجاج کرنے کا کوئی شوق نہیں لیکن حکمران بات کرنے کیلئے تیار نہیں ، ہڑتال کرنے کے بعد یہ قوم سول نافرمانی کی طرف جا رہی ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں