بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں حکومت سے ریلیف دینا مشکل ہو گیا۔۔ دوسرے روز بھی عوام کو بجلی کے بلوں میں کیسے ریلیف نہ دیا جاسکا۔۔بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل بھی ہوگا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں اور زائد بلوں سے متعلق وزیر توانائی اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ۔بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا گیا .
ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کے افسران اور ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرنے کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا ۔وزیر توانائی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق مختلف آپشنز پیش کئے گئے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسز کا بھی جائزہ لیا گیا ، ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جولائی کے بجلی کے بل قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز پر بھی غورکیا گیا۔عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوگا۔ اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی بھی شرکت کی ۔اجلاس میںپاور سیکٹر سے متعلق آئی ایم ایف سے معاہدے کے نمایاں نکات پر بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیراعظم ناکام۔۔عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔۔ اجلاس بے نتیجہ ختم
