امریکہ اور چین کا اختلافات کے باوجود دوطرفہ تجارتی تعلقات پر اتفاق

america-and-china-trade 13

بیجنگ :امریکہ اور چین نے کشیدگی کے باوجود دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے دورے پر امریکی سیکریٹری تجارت گینا رائمینڈو نے اپنے چینی ہم منصب وانگ وینٹو سے ملاقات کی ملاقات کے دوران دونوں ہم منصبوں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا ۔ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر چینی وزیر تجارت وانگ کا کہنا تھا کہ بیجنگ امریکہ کے ساتھ مضبوط تعاون کے لیے زیادہ سازگار پالیسی ماحول کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو تقویت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں