فرانس، سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد

france-bans-abaya 20

پیرس :فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیرِ تعلیم گیبریل اٹل نے عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں میں واپسی سے قبل اسکول کے سربراہوں کو قومی سطح پر واضح اصول دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں عبایا پر پابندی سے مذہبی اور شہری آزادی پر بحث چھڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں