بجلی بلوں میں اضافہ۔۔شہریوں کا بغاوت کا اعلان ۔۔ بل جلا ڈالے۔۔ نہ جمع کرائیں گے نہ بجلی کاٹنے دینگے۔۔

Protest-against-Government 15

بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سیخ پا ہو گئے اور اس حکومتی اقدام کو عوام دشمنی قرار دے دیا، شہر شہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، تاجر برادری بھی سڑکوں پر آگئی دوسری جانب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سکیورٹی بھی مانگ لی ہے کیونکہ عوام سخت غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اپناا حتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
راولپنڈی ۔ بکرا منڈی آئیسکو گرڈ اسٹیشن پر شہریوں نے احتجاج کیا، سینکڑوں شہریوں نے گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کر لیا، شہریوں نے بکرا منڈی گرڈ اسٹیشن کے سامنے اپنے بل جلا ڈالے جبکہ بکرا منڈی گرڈ اسٹیشن کے باہر شہریوں کی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کاکہنا تھا کہ بلوں میں ٹیکسز کے نام پر ہمارا خون نچوڑا جا رہا ہے ۔ نہ بل جمع کروائیں گے نہ گھروں سے بجلی کاٹنے دینگے ۔

بکرا منڈی گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاج سے ٹریفک بلاک ہو گئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، شہریوں نے مطالبہ کہا کہ وزیراعظم بجلی بلوں سے تمام اضافی ٹیکسز فی الفور ختم کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں