الیکشن کب ہونگے یہ نہ صدر کو معلوم ہے نہ مجھے، شاہد خاقان عباسی

Shahid-Khaqan-abbasi 15

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے یہ صدر پاکستان کو معلوم ہے نہ مجھے۔مری میں عوامی گرینڈ جرگہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے ساڑھے 4 ماہ کا وقت بتایا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے سب مل کر بیٹھیں اور ان مسائل کا حل نکالیں، ملک کی سب قیادت کا امتحان ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کا جواب جاوید لطیف کو معلوم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں