سی ڈی اے کا انوکھا کارنامہ۔۔5سال پرانی نوٹسز کاپیز پرشورومز سیل کرنیکا معاملہ۔۔ڈی سیل کا عدالتی تحریری حکم

showroom-islamabad 26

اسلام آباد ہائی کورٹ :اسلام آباد کے 100 سے زائد کار شو رومز ڈی سیل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 25 سے زائد شو روم مالکان کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ، عدالت نے تحریری حکم میں قرار دیا کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول شو رومز سیل کرنے کی تسلی بخش وضاحت پیش نا کر سکے، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نا بتا سکے کہ شو رومز کس قانون کے مطابق سیل کیے گئے تھے۔
تحریری حکم نامہ میں مزید بتایا کہ سی ڈی اے کے وکلا نے پانچ سال پرانے پبلک نوٹس کی کاپیز جمع کرائیں، کسی فرد کو اس کا شو روم سیل کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا، تمام شو رومز کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول وضاحت کریں کہ ان کے خلاف کیوں کارروائی نا کی جائے؟
عدالت نے مزید قرار دیا کہ ڈائریکٹر سی ڈی اے بیان حلفی بھی دیں کہ ان کے خلاف اختیار کے غلط استعمال پر کارروائی کیوں نا ہو، سی ڈی اے کو 3 ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدائت، مزید سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، پٹیشنرز کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں