وکالت چھوٹی چیز ، عمران خان کےلئے جان بھی حاضر ہے، نعیم حیدر پنجوتھہ

Naeem-Haidr-Panjota-talk 17

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج ہائیکورٹ میں جو واقعہ پیش آیا وہ صرف اس لئے ہوا کہ توجہ ہٹائی جاسکے۔ آج کی سماعت میں بار بار استدعا کی گئی کہ کیس پر فیصلہ دیا جائے کبھی نوٹسز دئیے جاتے ہیں کبھی ریکارڈ طلب کیا جاتا ہے کبھی دوسرے وکیل کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے تاریخ دی جاتی ہے کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ وکیل بیمار ہیں، مزید تین دن کی تاریخ دے دی گئی، عمران خان کے ساتھ اس کیس میں انصاف نہیں ہو رہا، فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا، ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہم پیش بھی ہو رہے ہیں اور دلائل بھی دینا چاہ رہے تھے تاہم جج صاحب نے جلدی میں فیصلہ سنا دیا، اور اگلے دس منٹ میں گرفتار کر لیاگیا۔

جب ہم عدالت سے نکلے تو لفٹ کے اندر آئے تو لفٹ بند ہو گئی ساتھ ہی لائٹ بھی بند ہو گئی ، نہ اندر ہوا آرہی تھی ۔ 15لوگ وہاں موجود تھے کچھ صحافی حضرات بھی اندر موجود تھے۔ وہاں ہم نے دیکھا کہ لفٹ کے نزدیک انتظامیہ کا کوئی بندہ نہیں آرہا کوئی حیل و حجت ہی نہیں ہو رہی، ہم نے انتظامیہ سے بات کی کہ لفٹ بند ہو گئی ہے تاہم کوئی بندہ نہیں آرہا تھا لیکن آپ کو میں واضح کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی وکالت نہیں چھوڑیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں