جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق۔۔بشریٰ بی بی کے بیان حلفی نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

bushra bi bi and imran khan 19

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا۔دوران قید چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن بھی کم ہوگیا ہے.70 سالہ شخص کی گرتی صحت زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گہا ہے کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں۔مشکلات کے باعث شوہر سے 22اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔بشریٰ بی بی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔جدوجہد کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے پر عزم ہیں۔اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔دوران قید چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن بھی کم ہوگیا ہے،70 سالہ شخص کی گرتی صحت زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں