سائفر کیس۔۔شاہ محمود قریشی کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Shah-Mehmood-qureshi-PTI 6

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت اسلام آبادنے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، کیس کی سماعت ان کیمرہ ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں