توشہ خانہ کیس ۔سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کو حکم۔۔جیل سے عمران خان سے متعلق رپورٹ طلب

supreme-court-imran-khan 16

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کی آج سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے، جس میں اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ 28اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار پر رپورٹ دیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔ چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے، اٹارنی جنرل 28اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار پر رپورٹ دیں۔اٹارنی جنرل چیمبر میں رپورٹ جمع کرائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس زیرسماعت ہے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کل اٹھائے گئے نکات ہائیکورٹ میں پیش کئے۔اس صورتحال میں ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہوگا، کیس کی سماعت ملتوی کی جاتی ہے، دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس نے تحریر کیا۔

دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس نے تحریر کیا

دوسری جانب سپریم کورٹ میں توشہ خانہ پر اپیلوں کی سماعت سے متعلق الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔جب کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔عدالتی عملے کے مطابق سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیلوں پر مزید سماعت آج نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی مزید سماعت اب آئندہ ہفتے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں