چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں کوئٹہ قتل کیس کے مقدمے کی سماعت ہے، بلوچستان میں قتل کا مقدمہ عمران خان پر دے دیا جاتا ہے، بھٹو والے معاملے کو دوبارہ دہرایا جارہا ہے، عمران خان کو اس ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا جس میں کوئی ثبوت کوئی گواہ نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت 12 بجے ہو گی اور دو بجے سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی، ہمیں پوری امید ہے کہ آج انصاف ہوگا۔ قانون کے مطابق آج عمران خان کی ضمانت ہو جائے گی اور وہ ہمارے درمیان ہونگے۔ ساتھ ہی ہم نے ضمانت مانگی ہے سپریم کورٹ سے کہ عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں چاہے معلوم ہو یا نامعلوم گرفتار نہ کیا جائےعمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق دینا چاہیے ۔
انشاءاللہ آج عمران خان صاحب کی ضمانت ہو جاۓ گی. pic.twitter.com/vQr9o83bLI
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) August 24, 2023