بھارت کا خلائی مشن چندریان 3 چاند پر اتر گیا

indian-space-chandrian 15

نئی دہلی:بھارت کا خلائی مشن چندریان 3 چاند پر اتر گیا۔ بھارت چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن گیا۔ بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ امریکا ، روس اور چین چاند کو تسخیر کر کے۔چندریان 3 کا خلائی مشن 14 جولائی کو شروع ہوا۔ خلائی مشن 40 روز بعد منزل مقصود پر پہنچا۔
ماہرین پہلے ہی خیال کر رہے تھے کہ چندریان۔3 کی چاند پر سافٹ لینڈنگ اس مرتبہ کامیاب رہے گی کیونکہ بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے سن 2019 میں چندریان۔2 کی ناکامی سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ بھارتی حکومت نے اس کی لینڈنگ کو براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اسکول طلبہ کو اس تاریخی موقع کا گواہ بننے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے،بہت سے لوگوں نے پہلے سے ہی کامیابی کے امید کے ساتھ اس کا زوردار جشن منانے کی تیاریاں کیں، بھارت نے چندریان سوم راکٹ کو کامیابی سے لانچ کیا تھا۔
ملک کے مختلف شہروں میں اس کی لینڈنگ کو دکھانے کے لیے عوامی مقامات اور اسکولوں میں بڑے پردے کا انتظام کیا گیا۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ لینڈنگ سے قبل کے آخری 20منٹ سب سے اہم ہوتے ہیں۔ اسی دورا ن اس مشن کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہوتا ہے۔ چندریان۔ 3 کو 75 ملین ڈالر سے کچھ کم بجٹ کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ اسے 14 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔
بھارت خلائی لانچ کے مارکیٹ میں اپنی کمپنیوں کے لیے پانچ گنا حصہ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو سن 2020 کے دو فیصد سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ بھارت نے سن 2008 میں پہلی بار تحقیقات کے لیے چاند کے مدار میں اپنا مشن بھیجا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں