وفاقی دارالحکومت کے کالجوں میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین ہو گیا

islamabad-government-colleg 11

وفاقی دارالحکومت کے کالجوں میں بسوں کے ڈرائیور نہ ہونے کے باعث سینکڑوں طالبات مشکلات کا شکار ہو گئیں ۔ستم ظریفی کا یہ عالم ھے کہ تقریبا” تمام کالجوں میں دوجنوں بسیں بغیر استعمال کھڑی ہیں اور ڈرائیورز نہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل کالج ایف ایٹ ون 1 ایف ٹین 2 ایف الیون تھری 1 آئی ٹین فور 1 آئی سی جی دو ایف سیون فور 2 اور دیگر کالجز بھی ایسی صورتحال سے دوچار ہیں کئی کالجز میں نائب قاصد کلینر بسوں کو چلا رہے ڈیزل کا مسئلہ بھی جوں کا توں ھے وفاقی نظامات تعلیم بھی اس سنگین ایشو پر آنکھیں بند کیے بیٹھا ھے نئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای کو اس ضمن میں فوری اپنا کردار ادا کرنا ہوگا والدین سخت پریشان ہیں اس مہنگائی کے دور میں اپنی بچیوں کو ہزاروں روپے دے کر پرائیویٹ وین لگوانا ناممکن ھے بسوں میں ضرورت سے زاید بچیوں کے سفر کرنے سے دھکم پیل میں روزانہ کئی طالبات زخمی ہو رہی ہیں۔ نگران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر تعلیم کو دارالحکومت کے رہائشیوں کی داد رسی کرنا چاہیے ایک طرف شرح خواندگی کا رونا رویا جاتا ھے دوسری طرف والدین بچوں کو سکول نہ بجھوانے کا سوچنے پر مجبور ہو چکے کروڑوں روپے مالیت کی بسیں کھڑی اور ان سے استفادہ نہیں کیا جا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں