سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ9 مئی کی جے آئی ٹی جمعہ کو اٹک جیل جائے گی۔ جہاں چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کی جائیں گی۔جے آئی ٹی نے اٹک جیل میں تحقیقات کے لیے اے ٹی سی سے اجازت مانگ لی۔عدالت کی اجازت کے بعد جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم جیل جا کر تحقیقات کرے گی۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت لاہور میں 10 مقدمات درج ہیں۔
سانحہ 9مئی۔۔جے آئی ٹی جیل میں عمران خان سے تفتیش کریگی
