اسلام آباد: سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے سچ سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا،فیصلہ آنے پر کوئی بھی فریق کہ سکتا ہے کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہوا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ معلوما ت تک رسائی ہر شہری کا حق ہے، ذمہ دارانہ صحافت ہر شہری کا حق ہے ،میڈیا کا بنیادی مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے ،صحافی ہر چیز معلوم کرسکتے ہیں جو مفاد عامہ میں ہو،صحافی اور جج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیں،جتنی باتیں چلیں گی اس میں اچھی اور بری ہونگی،بہت سے فیصلوں پر لوگ سوالات اٹھاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ،رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے سچ سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا،خبر اور رائے میں فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے، یہاں جو ٹی وی پی آتا ہے وہ صحافی بن جاتا ہے مگر دنیا میں ایسا نہیں ہے ۔جب بھی صحافی کسی معاملے پر بات کرتے تو رائے اور خبر کا ضرور بتائے،انصاف سچ کی بنیاد پر ہو تا ہے ، فیصلہ آنے پر کوئی بھی فریق کہ سکتا ہے کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہوا، جھوٹ ،سچ اور رائے میں فرق ہے ،خبر میں رائے اور فرق آپ لو گ بھول جاتے ہیں ،سچ کا ہمیشہ مثبت نتیجہ نکلتا ہے ، دنیا کے تمام مذاہب میں سچ کو فوقیت دی گئی ہے ۔
صحافی اور جج ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
