پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات۔۔طویل ملاقات۔۔معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش

Pakistan-cricket-board 12

لاہور:پاکستان سپورٹس بورڈ عہدیداران اور قومی ٹیم کے کپتان سمیت سینئر کھلاڑیوں کے درمیان کمرشل رائٹس اور لیگز میں شرکت کے معاملے پر طویل ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے لییکھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ رواں ہفتے دیے جانے امکان ہے جس سے متعلق تمام معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہیکہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ نیکھلاڑیوں کی فہرست اورطریقہ کار طیکرلیا ہے جس کی عبوری چیئرمین پی سی بی وطن واپسی پر حتمی منظوری دیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہیکہ 350 سے زائد کرکٹرزکو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے جانیکا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کپتان بابراعظم اور سینئرکرکٹرز سے سری لنکا میں پی سی بی آفیشلزکی ہمبنٹوٹا میں طویل ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کیکمرشل رائٹس اور لیگز میں شرکت کی اجازت کا معاملہ حل طلب تھا جب کہ دیگر مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں شیئرکے معاملات بھی حل طلب تھے، پی سی بی آفیشلز نے تمام معاملات اور شقوں پرکھلاڑیوں کوبریف کردیا ہے اور پی سی بی جلد معاملات کیخوش اسلوبی سیحل کیلیے پرامید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں