منافقت کی محبت۔۔

chata dervaish sami ibrahim 50

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جناب حسین حقانی اپنے ایک ٹوئٹ میں فرماتے ہیں کہ پاکستانی کمانڈوز نے بٹگرام چیئر لفٹ پر پھنسے بچوں کو جس بہادری اور مہارت سے محفوظ کیا وہ اعلیٰ فوجی تربیت کا نتیجہ ہے۔ اس کی پوری قوم تعریف ہی کرے گی جس کا کام اسی کو ساجھے۔ اسی لئے بہتر ہے کہ جو کام فوجی تربیت کا حصہ نہیں (مثلاً سیاست) ان سے فوج کو دور رکھا جائے۔
جناب حسین حقانی کا یہ ٹوئٹ بہت اہم ہے جس میں بظاہر تو وہ ہمارے کمانڈوز کی پروفیشنل اہلیت کا ذکر کر تے ہوئے فرما رہے ہیں کہ قوم بٹگرام حادثے میں بچوں کو محفوظ کرنے پر ان کی بہادری کی تعریف بھی کرے گی لیکن وہ بڑی احتیاط اور مہارت سے خود ہمارے کمانڈوز کی تعریف سے اجتناب کر رہے ہیں اور ایک ایسی بات کر رہے ہیں جو نہ صرف خلاف توقع ہے بلکہ اس بات کا اشارہ کر رہی ہے دیوار کے پیچھے کچھ نہ کچھ پک رہا ہے۔ فوج کے سیاست میں کردار کے حوالے سے ان کی بات عجیب لگ رہی ہے۔ کمانڈوز کی بٹگرام میں مہارت کی بات کرتے کرتے وہ فوج کے سیاسی کردار پر پہنچ گئے اور مشورے دینے شروع کر دئیے۔
حقانی صاحب ماضی کے مختلف ادوار میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے ساتھ ملکر کام کر چکے ہیں اور انتہائی سنجیدہ بات کہنے کےلئے مناسب الفاظ کا چنائو ان سے بہتر کم لوگ ہی جانتے ہونگے۔
انتخابات کی تاریخ۔۔نگرانوں کا چنائو اور متعدد اہم تقرریوں جیسا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور فیڈرل لینڈ کمیشن کے سربراہ پر مختلف انداز میں قیاس آرائی ہو رہی ہے۔ ایسے میں حقانی صاحب کی طرف سے واشنگٹن میں بیٹھ کر اسی طرح کی کھلے عام گفتگو بہت سارے سوال اٹھا رہی ہے۔۔۔ کیا جاتی امرا اور نواب شاہ کی قیادت جو گزشتہ سولہ سترہ ماہ سے پنڈی کے ’’عشق‘‘ میں مبتلا تھی اب منافع کےلئے پینترہ بدل رہی ہے؟؟؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں