بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا پیٹ نہ بھر سکا، صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

Electricity-NEPRA-price 11

بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کا پیٹ نہ بھرسکا۔ صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے تیاری کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر پڑنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سیچوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دیدی گئی ہے۔
نیپرا سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ درخواست میں فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو نے 16 ارب 13کروڑ کا اضافہ مانگ لیا۔ حیسکو اور آئیسکو نے 9,9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔لیسکو 31 ارب، میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں