عام انتخابات۔۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریگا

Election-Commission 8

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے حلقہ بندیوں ، انتخابی فہرستوں سے متعلق امور، انتخابی شیڈول اور تاریخ سیمتعلق الگ الگ مشاورت کی جائے گی۔سیاسی جماعتوں سے الیکشن کمیشن کی ملاقاتیں آئندہ چند روزمیں ہی شروع بھی ہوں جائیں گی، اس حوالے سے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سیرابطیکریگا چلد متوقع ہیں۔
دوسری جانب عام انتخابات میں نتائج کی فوری ترسیل سے متعلق الیکشن کمیشن نے موبائل ایپلی کیشن بنا لی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جدید نظام کے تحت پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر کو موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ بھیج سکے گا، ریٹرننگ آفیسر اس سسٹم کے تحت فوری اور ووٹوں کے درست اعدادوشمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ مرتب کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں