عمران خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار ۔۔مقدمات کی سماعت سے روکنے کی درخواست دائر کر دی

Imran-khan-and-high-court 10

چیرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے خلاف تمام مقدمات کی شنوائی سے روکا جائے،میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور یا پشاور ہائیکورٹس منتقل کیے جائیں،عدالتی فیصلہ ہونے تک جسٹس عامر فاروق کو مقدمات کی سماعت سے روکا جائے،
سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 186 اے کے تحت دائر کی گئی،درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں