چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن۔۔پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ کی ٹیم روانہ

Pak-army-batgram-operation 26

بٹگرام میں چیئر لفٹ کی کیبل ٹوٹنے سے 9 سو فٹ کی بلندی پر پھنسے اسکول کے طلبا کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر الائی کے علاقہ میں پہنچ گیا ہے، جہاں ایک محتاط آپریشن سے قبل ریکی کا عمل جاری ہے جبکہ پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ کی ٹیم بھی بٹگرام روانہ ہو گئی ہے، ایس ایس جی کی ٹیم بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی۔ ریسکیو ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچنے کے بعد علاقہ کی ریکی میں مصروف ہے۔ ریکی کا عمل مکمل کرنے کے بعد بڑے محتاط انداز میں ایک سوچے سمجھے طریقے سے ریسکیو آپریشن سرانجام دیا جائے گا۔ چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کے لیے ریسکیو آپریشن کی غرض سے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچ گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کے لیے ریکی کررہا ہے کیونکہ چیئر لفٹ کی تین میں سے دو تاریں ٹوٹ چکی ہیں اور ہیلی کاپٹر سے پیدا ہونے والے ہوا کے دباؤ سے بچ جانے والی اکیلی تار کے ٹوٹنے کا خدشہ بھی ہے۔ اس لیے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کو انتہائی محتاط انداز میں سر انجام دینے کی کوشش کی جائے گی۔واقعہ دورافتادہ علاقے الائی میں پاشتو کے مقام پر آج صبح ساڑھے 6 بجے پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں