چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف تسلیم۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا

Election-Commission-and-imran-khan 21

لاہور: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ کمیشن معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن میں جاری توہینِ کمیشن کی کارروائی کے خلاف سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور درخواست کو فل بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے کی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سمیر کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں فل بینچ میں زیر سماعت ہیں۔ لہٰذا یہ معاملہ بھی فل بینچ کے سامنے رکھ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں