سعودیہ ایران معاہدہ،مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کی بنیاد : چین

25

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین کی ثالثی میں ہونے والے سعودی عرب اور ایران کے معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں تناو کم ہوا اور مفاہمت کے لیے فضا سازگار ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی جوہری معاہدے کی مکمل بحالی کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے پر اتفاق اور اس کے مو ثر نفاذ سے دنیا میں جنگ کا خطرہ ختم اور امن و استحکام آے گا۔وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری سے مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کی لہر چل پڑی ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے مشرق وسطی میں تعمیر و ترقی میں مدد جاری رکھنے کا عہد دہراتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے ممالک کو جنگ کے بجائے مکالمے کو فروغ دینا چاہیئے، اتحاد، پڑوس ممالک سے اچھے تعلقات اور دوستی کو مضبوط کیا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو دورہ سعودی عرب سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق لائحہ تفصیلات بھی بتائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں