صدر کے ٹوئٹ نے آئینی،قانونی طوفان کھڑا کر دیا : شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدرکے ٹوئٹ نے بڑا آئینی و قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر عارف علوی کے ٹوئٹ نے نیا پنڈورا باکس کھول کر سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے،عارف علوی کے ٹوئٹ نے بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے، ملکی سیاسی، آئینی، قانونی و پارلیمانی تاریخ میں ایسا بحران پہلی بارآیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی اسمبلی کب بنے گی معلوم نہیں لیکن یہ بل اس وقت تک پھنسا رہے گا،پہلے خبر چلی دستخط ہوگئے، کل نگران وزیر قانون نے کہا دستخط نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا اب دیکھتے ہیں سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس آئینی بحران کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں