آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج پہلے مقدمے کی سماعت ۔۔شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا

Shah-qureshi-offical-secert-act 25

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے درج مقدمےکی سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کر رہے ہیں ، ایف آئی اے اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود ہے جبکہ عدالت نے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ۔
شاہ محمود قریشی کو بھی کمرہ عدالت پہنچا یا گیاایف آئی اے کے وکیل خوشنود کی جانب سے دلائل دئیے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی۔

وکیل ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سائفر سے متعلقہ دستاویزات کی برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
ایف آئی آے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل کا آغاز کیا اورشاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں