عاطف اسلم کو اپنے مارننگ شو میں بلانے کیلئے بجٹ نہیں : ندا یاسر

14

کراچی: معروف اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر نے گلوکار عاطف اسلم کو اپنے شو پر دعوت نہ دے پانے کی اہم وجہ پر سے پردہ ہٹا دیا۔ ندا یاسر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ آج تک اپنے شو میں عاطف اسلم کو نہیں بلا سکی ہیں اور اس کی واحد وجہ گلوکار کا معاوضہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پاس ان کو دینے کیلئے بجٹ نہیں ہے، کیونکہ برانڈڈ شو کا بجٹ تو زیادہ ہوتا ہے لیکن مارننگ شو کا اتنا بجٹ نہیں ہوتا تاہم ندا یاسر نے عاطف اسلم کے معاوضے بارے بتانے سے انکار کیا تاہم یہ بات سامنے آئی کہ عاطف اسلم کا معاوضہ 20 لاکھ سے کم ہی تھا لیکن مارننگ شو کا معاوضہ 2 لاکھ سے بھی کم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں