ٹوئٹ معاملہ سنگین، سپریم کورٹ ازخود نوٹس یا صدر مملکت رجوع کریں..بابر اعوان

babar-Awan-Talk 48

صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹ سے متعلق بابر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں، آئین صدر کے ماتحت عملے کو یہ اختیار نہیں دیتا ہے کہ وہ کسی قانون سازی کو روکے یا فیصلہ سازی کرے، یہ بہت بڑا سنگین جرم ہوا ہے، صدر کے حکم کی عدولی آرٹیکل 6 نکلتا ہے.
صدر کے ٹوئٹ کے بعد سپریم کورٹ سے درخواست کرنا چاہتا ہوں اور شاید صدر صاحب خود بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں اور آرٹیکل 186صدر کو یہ اختیار دیتا ہے کہ جو آئینی ابہام پیدا ہوا صدر کو یہ اختیار ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے پاس یہ سوال بھیجیں، پاکستان تحریک انصاف ، وکلا ، بارز سب اس کو چیلنج کرینگے، صدر کی کل کی ٹوئٹ پاکستان کے قیام سے اب تک کی سب سے بڑی ٹوئٹ ہے جس نے سارے نظام سے پردہ اٹھا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں