پرینیتی چوپڑا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟

21

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آنے لگیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اگلے ماہ 25 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کی شادی کی تقریب راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں ہوگی۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں قریبی رشتہ دار، دوست اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ہی شرکت کریں گی۔ اگلے ماہ ستمبرکے پہلے ہفتے میں شادی کی تقریبات کے آغاز کا امکان ہے لیکن فلحال اس بارے میں کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے۔خیال رہے کہ 13 مئی کو نئی دہلی میں پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔تاہم دونوں کی جانب سے اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں