بیٹی کی جان کو خطرہ۔۔شیریں مزاری کی اہم گفتگو

Sheeran-mizari-in-court 25

شیریں مزاری نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو دھوپ میں بٹھائے رکھا تھانے پہنچی تو بے ہوش گئی۔ بے ہوشی کی حالت میں ایمان کی دادا کی شاعری کی کتاب،نوٹ بک اور پین اٹھا لیا ۔میری بیٹی کو بے ہوش ہونے پر سیل میں بغیر طبعی امداد کے بند کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ نہ کھانا استعمال کے قابل ہے اور نہ واش روم کی کوئی حالت ہے،میری بیٹی کو صحت کے مسائل ہیں جس پر اس نے کھانے سے منع کر دیا ، بیٹی کو کہا ہے صحت کا خیال رکھو دشمن تو چاہتا ہے صحت خراب ہو۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے، میں اپیل کرتی ہوں کورٹس سے کہ ہیومن راٸٹس کی حفاظت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں