اسحاق ڈار کا صدر مملکت عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ

president arif alvi and ishq dar 12

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ صدر مستعفی ہوں ، صدر موثر انداز میں دفتری امور سر انجا دینے میں ناکام رہے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سرکاری کام فائلوں پر چلایا جاتا ہے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جاتا ہے، ایسے بیانات صرف گیلری کے ساتھ کھیلنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اللہ ہماری مدد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں