رانا ثنا اللہ کی پی پی پر چڑھائی۔۔پیپلز پارٹی کو نقصان کا ڈر۔۔قوم ہمارے ساتھ

rana-Sana-Ullah-and-PPP 18

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو چند نشستوں پر نقصان کے ڈر کے باعث مردم شماری پر اعتراض ہے، 90 دن کی تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے اّئندہ عام انتخابات اور نئی مردم شماری سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے اتفاق رائے سے مردم شماری کی منظوری دی اور کونسل میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی بھی تھی۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس مردم شماری پر پوری قوم کو اعتماد ہے، نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہے۔ عام انتخابات میں 90 دن کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی چند سیٹوں پر نقصان کے ڈر سے مردم شماری پر اعتراض کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں