شاہ محمود قریشی کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا
سائفر گمشدگی کیس میں ایف آئی اے نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت ان کیمرہ کی گئی۔دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
شاہ محمود قریشی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
