اسلام آباد: عدالت نے پرویز الٰہی کو حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیاتفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے باوجود پرویز الٰہی کو حراست میں رکھنے کے خلاف اہلیہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق پرویزالٰہی کی نظر بندی 14 اگست کو ختم ہوچکی ہے اس کے مطابق قیصرہ الٰہی کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پرویز الٰہی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن 16جولائی کو جاری کیا گیا، سابق وزیراعلی کی تمام کیسز میں ضمانت منظور ہوچکی تھی، دو روز تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی کے ایف آئی اے کیسز میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
پرویز الٰہی حراست کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری!
