ابوجا : افریقی ریاستوں نے جمہوری حکومت کی بحالی کیلئے نائجر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھانا کے دارالحکومت اکرا میں مغربی افریقی فوج کے سربراہان کے 2روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامئے میں مغربی افریقی ریاستوں نے جمہوری حکومت کی بحالی کیلئے نائجر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے، تمام ممالک نے ممکنہ فوجی مداخلت کے لئے ڈی ڈے پر اتفاق اور ممکنہ فوجی کارروائی کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا ہے۔مغربی افریقہ کے مرکزی علاقائی بلاک نے کہ ہے کہ نائجر جنتا کے ساتھ طویل مذاکرات کے حق میں نہیں، اس لئے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
افریقی ریاستوں کی نائجر پر حملے کی دھمکی!!
