واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے دور صدارت میں دھمکی آمیز اور زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کو 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مجرمہ کینیڈا اور فرانس کی دوہری شہریت رکھنے والی 55 سالہ پاسکل سیسیل ویرونیک فیریئر کو خط ارسال جانے کے دو دن بعد بفیلو اور فورٹ ایری، اونٹاریو کے درمیان کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر گرفتار کیا گیا ،جس نے رواں سال کے شروع میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکساس سٹیٹ کے قانون نافذ کرنے والے آٹھ اہلکاروں کو زہر آلود رائسن سے بھرے خطوط بھیجے تھے، تاہم امریکی حکام نے خط وائٹ ہاوس پہنچنے سے قبل ہی ضبط کر لیا تھا۔
ٹرمپ کو زہر آلود خط کس نے بھیجا؟ خبر آگئی۔
