لمبی زبان اور لمبا دھاگہ ہمیشہ ہی الجھ جاتے ہیں: ریما

17

لاہور: اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتے ہیں ،اس لئے دھاگہ لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھنی چاہیے ،خلیل الرحمان قمر دل سے کام کرتے ہیں اور بہت اچھا کرتے ہیں ، بعض اوقات بولتے ہوئے ان کے الفاظ میں طغیانی آ جاتی ہے لیکن وہ کسی کی دل آزاری کے لئے نہیں ہوتی۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا اس لئے دوسروں کو مارجن دینا چاہیے ۔ ہر انسان کو معلوم ہوتا ہے اس کی حقیقت کیا ہے ، اس کے پاس کتنا نالج ہے اس لئے ہر محفل میں محتاط رہنا چاہیے ۔ میں خود کو ان لوگوں میں شمار کروں گی جنہیں خلیل الرحمان قمر سے سیکھنے کا موقع ملا ، علم ایک ایسی طاقت ہے جتنا آپ حاصل کرتے ہیں اتنا آپ کو اپنے جاہل ہونے کا اندازہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمن قمر کے الفاظ میں بعض اوقات کڑواہٹ آ جاتی ہے لیکن جو چیز سب پر بھاری ہے وہ ان کا اپنے قلم سے وفادار ہونا ہے ،یہ اگر کسی کو کچھ لکھ کر دیں گے تو وہ ایمانداری اور دل سے لکھ کر دیں گے ورنہ نہیں لکھ کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں