نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ سامنے آ گیا

Election-Commission-of-pakistan 18

اسلام آباد:مردم شماری کی اشاعت کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ سامنے آ گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ شماریات نے 7 اگست کو مردم شماری کے نتائج جاری کئے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں، مردم شماری کے بعد ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنا بھی لازم ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق صوبوں، حلقوں اور ضلعی سطح پر آبادیوں میں تبدیلی ہوئی ہے اور 20 ہزار 805 مردم شماری بلاکس کا اضافہ ہوا، کچھ میں تبدیلیاں بھی ہوئیں، مردم شماری کے بعد حلقہ بندی اور غلطی سے پاک ووٹر فہرستیں الیکشن کی ضرورت ہیں۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے نئی حلقہ بندی اور اپ ڈیٹ کردہ ووٹر فہرستوں کے بغیر ووٹرز، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اسمبلیوں میں اصل نمائندگی نہیں ملے گی، الیکشن کمیشن نے مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں