کراچی : میزبان عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ شوہر مجھے مضبوط آدمی کہتے ہیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے عائشہ جہانزیب نے بتایا کہ اپنے پہلے شوہر کو بہت چھوٹی عمر میں کینسر سے کھو دیا بعدازاں والدہ کا بھی انتقال ہوگیا۔عائشہ جہانزیب نے بتایا کہ میری والدہ نے پوری زندگی بیوگی میں بسر کی وہ مجھے لے کر کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتی تھی، تاہم جب انہیں احساس ہوا کہ بیماری سے ان کا بچنا مشکل ہے تو مجھے دوسری شادی پر مجبور کیا،جس پر انہیں کہا جب آپ نے میرے لئے شادی نہیں کی تو پھر مجھے کیوں مجبور کررہی ہیں،والدہ کا جواب سن کر مجھے دکھ ہوا نہیں معلوم تھا وہ اپنی زندگی میں کتنی اکیلی تھی۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کی خواہش اپنے اکلوتے دوست حارث کو بتائی جو غیر شادی شدہ،کم عمر، میرے اور میری والدہ کے قریب تھا نے مجھے پرپوزکردیا جس پر ہم نے قریبی عزیزواقارب کی موجودگی میں شادی کرلی۔عائشہ نے بتایا کہ نکاح والے دن ایک بیٹی میری دوسری شادی سے پریشان تھی جس پر حارث نے اس سے بات کر کے اجازت لی اور پھر نکاح کیا اور میرے بچوں کواپنے بچوں کی طرح تسلیم کیا۔عائشہ نے بتایا میرے شوہر انتہائی شفیق اور تعاون کرنے والے ہیں، وہ اکثر مجھے کہتے ہیں تم مضبوط آدمی ہوجس نے زندگی کی مشکلات کا مقابلہ ہمیشہ ہمت اور سر اٹھا کر کیا ہے۔
شوہر مجھے مضبوط آدمی کہتے ہیں : عائشہ جہانزیب
