کمشنرنصیر آباد نے محکمہ ریونیو میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کر دئیے

check-distribution 13

نصیرآ باد(بیورورپورٹ)کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے محکمہ ریونیو کے لواحقین کوٹے میں 11 میل اور دو فیمیل میں تعیناتی کے ارڈر تقسیم کر دیے تمام لواحقین کو جونئیر کلرک کے آرڈرز دئیے سپرنٹینڈنٹ کمشنر آفس بابو نور احمد ڈومکی بھی اس موقع پر موجود تھے.
آرڈر تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر ڈویژن کے مقابلے میں نصیرآباد ڈویژن نے سب سے پہلے محکمہ ریونیو میں لواحقین میں آرڈرز تقسیم کر دیے گئے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہےکہ جن امیدواروں میں آرڈرز تقسیم ہوئے ہیں انہیں اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری امور پر تعینات کیا جائے ضلع صحبت پور ضلع جھل مگسی ضلع نصیرآباد اور استا محمد اضلاع میں تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ وہ ملازمین اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری امور کو بہتر معنوں میں سرانجام دیں جن کو آرڈر ملے ہیں ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں اور کارگردگی میں اضافہ کریں آپ کو موقع مل رہا ہے.
اس لئے دفاترز میں سرکاری امور کی انجام دہی پر خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں اس بات کو ہمیشہ ذہن نشین کرلیں کہ کسی کو گھر بیٹھے تنخواہ کھانے نہیں دی جائے گی اب آپ کو یہ ذمہ داری عائد ہوگئی ہیں آفیسران کے زیر سایہ رہ کر عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔ اور جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس کو خلوص دل نہایت ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی احسن انداز سے سر انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں