نئی دہلی: مودی کے ہندوستان میں کم عمرمسلمان بچے بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پرآگئے۔ دہلی کے اسکول میں انتہا پسند ہندواستاد نے چھٹی جماعت کے طالب علم کو ہندی کی کتاب اسکول نہ لانے پرشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارت میں دہلی کے علاقے مصطفیٰ آباد میں چھٹی جماعت کے گیارہ سالہ طالبعلم اربازکوانتہا پسند ہندواستاد نے ہندی کی کتاب اسکول ساتھ نہ لانے پرمارا۔ شدید تشدد سے معصوم بچے کی حالت تشویشناک ہوگئی ۔اربازنامی بچہ اس وقت اسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج ہے،والدین کا کہنا ہے کہ اسکول ٹیچربچیکو تھپڑوں،گھونسوں اورلاتوں سے مارتا رہا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچے کی گردن پرگلا دبانے کینشانات بھی ہیں۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے معاملہ دبانے اوررفع دفع کرنے کے لیے والدین پردباؤڈالا جا رہا ہے۔
بھارت میں کم سن مسلمان بچے بھی ہندو انتہا پسندی کا نشانہ!
