رنویر سنگھ نے بالی ووڈ خانز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی!

8

ممبئی : بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ نے بالی ووڈ کے خانز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کی امریکی باکس آفس پر پانچ فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو پانچ ملین ڈالر سے زائد بزنس کرکے بالی ووڈ کے تمام خانز کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔اداکار کی فلمیں پدماوت، راکی اور رانی کی پریم کہانی، باجی را مستانی، گلی بوائے اور سمبا گلوبل باکس آفس پر ریلیز ہوئی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے اور اس سے قبل کسی انڈین اداکار کی اتنی فلمیں امریکی باکس آفس پر نہیں گئی ہیں۔سپر اسٹار عامر خان کی چار فلمیں، سلمان خان کی تین اور شاہ رخ خان کی تین فلمیں گلوبل باکس آفس پر جانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔رنویر سنگھ کی گلوبل باکس آفس پر کامیابی سے چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ اب بالی ووڈ کے تینوں خانز خطرے کی زد میں آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں