کراچی : معروف اداکار منیب بٹ نے یوٹیوب کی جانب سے گولڈ پلے بٹن ملنے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی اصل وجہ بھی بتا دی۔ گزشتہ روز منیب بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے ہاتھوں میں یوٹیوب گولڈ پلے بٹن پکڑے ہوئے ہیں اور اس بٹن کو پانے کی خوشی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔ مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ الحمد اللہ، زندگی میں اس مقام تک پہنچنے کا مکمل کریڈٹ میری یوٹیوب فیملی کو جاتا ہے۔ منیب بٹ یوٹیوب ویڈیوز میں اپنی فیملی کے ساتھ مل کر وی لاگ بناتے ہیں، ان کے وی لاگز کو عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس وقت ان کے یوٹویب چینل پر 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں۔
یوٹیوب گولڈ پلے بٹن، کریڈٹ کس کو دیا؟
