منشیات استعمال اور تشدد کے الزامات پر علیزے شاہ بول پڑی

15

کراچی: معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اداکارہ منسا ملک کی جانب سے لگائے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے سنگین الزامات پر اپنا ردعمل دے دیا۔ اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ جہانگیر ملک نامی صارف کی اسٹوری کا اسکرین شارٹ بطور ثبوت اس جملے کے ساتھ پیش کیا کہ سچ کبھی چھپتا نہیں۔ سٹوری کے مطابق سیٹ پر موجود ایک عینی شاہد عائشہ کے مطابق منسا ملک نے سب سے پہلے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد معاملات بڑھ گئے۔ عائشہ نے علیزے کے حق میں بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان سب واقعات کے بعد بھی علیزے نے اپنی شوٹنگ مکمل کی اور اخلاقیات کا درس دیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی آپ لوگ سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی دیکھتے ہیں دوسرے فریق کی کہانی سنے بغیر اس پر یقین نہ کیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں