الیکشن میں تاخیر کا معاملہ ،پیپلزپارٹی الیکشن میں تاخیر پر ناخوش ہے، پیپلزپارٹی نے تاخیر سے الیکشن پر اپس میں بیٹھک کا پلان بنا لیا ، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے لائحہ عمل بنانے پر غور شروع کر دیا گیا، پیپلزپارٹی نے پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا .
پیپلزپارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں سنیئر قیادت سرجوڑ کربیٹھے گی ، پیپلزپارٹی نے الیکشن وقت پر کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ بارکی درخواست کی حمایت کرنے پر بھی غور شروع کردیا جبکہ پیپلزپارٹی کا الیکشن وقت پر کرانے پر اپنی اتحادی جماعتوں سے روابط کرنے پر غورہے، پیپلزپارتی کی اہم رہنماوں نے الیکشن کی تاخیر پر اعلی قیادت کو خدشات بھی دے دیئے
الیکشن میں تاخیر..پیپلز پارٹی ناراض..اعلیٰ قیادت کا بیٹھک کا فیصلہ
