کیلیفورنیا: ٹیک سورسز کے مطابق، ٹیکنالوجی کمپنی گوگل جی میل موبائل ایپ میں ترجمے کاایسا فیچر متعارف کرایا جارہاہے، جس میں صارفین اپنی ای میل میسج کا 100 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کر سکیں گے۔ ویب پر جی میل میں صارفین کو یہ سہولت پچھلے کئی سالوں سے دستیاب تھی لیکن اب موبائل ایپ میں یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کی درینہ خواہش پوری کر دی گئی ہے۔ جی میل موبائل ایپ صارفین جلد ہی اپنی ایپ میں ایک ایسا فیچر ظاہر ہوتا ہوا دیکھیں گے جوسب صارفین کو موصول ہونے والے ای میل میسج کا ترجمہ کرنے میں مدد دے گا۔ صارفین ٹرانسلیٹ بینر پرکلک کرتےہوئے ای میل ڈیٹاکا اپنی مطلوبہ زبان میں ترجمہ کر سکیں گے۔ اسطرح یہ زبردست فیچرصارفین کوکام اور کاروباری معاملات، دونوں میں ہی کافی مدد گار ثابت ہو گا۔
جی میل موبائل ایپ میں ترجمےکااضافی فیچر متعارف
