کیابرقی لیمپ سےگھرکی صفائی ممکن ہے؟ حیرت انگیز معلومات جانیئے۔

22

جنوبی کوریا: جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے افراد گھر کی اندرونی فضااور ماحول کو صاف رکھنے کےلیے خاص پودے بھی استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے یہ کام برقی لیمپ سے لینا شروع کر دیا ہے۔ برقی لیمپ پر ایک شیڈ لگایا گیا ہے جو عین یہی کام سر انجام دیتاہے۔ واضح ہے کہ باورچی خانہ، رنگ و روغن،قالین اور دیگر گھریلو کیمیکلز سے بخارات خارج ہوتے ہیں۔ ان کو ’طیران پذیر نامیاتی مرکبات‘ (وی او سی) کہتے ہیں۔ یہی زہریلے مواد حساس لوگوں میں الرجی، ناک اور حلق کے امراض ، دردِ سر اور سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔ یہاں تک کہ طویل عرصے تک اس کا اخراج اور موجودگی جگر، اعصاب اور گردوں کو بھی متاثرکرسکتی ہے۔ اس کے لیے بازار میں فلٹر دستیاب ہیں لیکن جنوبی کوریا کی یونسیائی یونیورسٹی نےایک ایسی ایک کوٹنگ بنائی ہے جوعین یہی کام دیتی ہے۔یہ کوٹنگ لیمپ کے شیڈ پر لگائی جاسکتی ہے۔ ٹٹانئیم ڈائی آکسائیڈ اور پلاٹینم سے بنی لیمپ شیڈ کوٹنگ گھر کے اندر مضر کیمیائی بخارات ختم کرسکتی ہے۔ اگرچہ اس میں پلاٹینم کی مقدار کم ہے لیکن جونہی وی او سی کیمیائی اجزا ،جراثیم اور اخراج سے ٹکراتے ہیں وہ تیزی سے ختم ہوتے رہتے ہیں یا غیرمضر اجزا میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس طرح ماحول صاف ہو جاتا ہے۔ اس عمل میں بلب کی حرارت بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اور سارے عمل کو مزید تیز تر اورمحفوظ بناتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں